30.5 C
Islamabad
Thursday, October 21, 2021

مشہور بھارتی اداکار رندھیر کپور نے رئیلٹی شو میں اپنی بیٹی کرینہ کپور کی نافرمانی والا قصہ سنا دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رندھیر کپور نے رئیلٹی شو میں ایک اہم راز سے پردہ اُٹھایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرینہ کی شادی پر میں نے ایک بات کرینہ سے کہی تھی، جو کہ اس نے ماننے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

رندھیر کپور نے مزید بتایا کہ مجھے جب کرینہ کی شادی کی خبر ملی، تو میں بہت بڑا جشن منانا چاہتا تھا۔ کیونکہ اس وقت اپنے خوشی سے بھرے جذباتوں پر میرا قابو نہیں تھا۔

اسی وقت کرینہ نے میرے لیے ایک بہت بڑی آزمائش رکھ دی۔ کرینہ چاہتی تھی، کہ اس کی شادی پر صرف 100 افراد آئیں۔ اس سے زیادہ افراد پر منبی شادی وہ نہیں کرنا چاہتی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اس وقت بہت ہی سنگین معاملہ تھا۔ وہ اس لیے کہ صرف ممبئی میں ہی میرے 350 سے زیادہ رشتے دار رہتے ہیں۔

رندھیر کپور نے کہا کہ میں نے کرینہ کو بہت فورس کیا۔ مگر اس نے مجھے جواب میں کہا، کہ آپ اپنی شادی پر جتنے مرضی افراد بلا لیجئے گا۔ میں آپ کو کچھ نہیں کہوں گی۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
2,987FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles