24.4 C
Islamabad
Thursday, October 21, 2021

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا اپنے بیٹے آریان کے بارے میں اہم انٹرویو

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ خان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ اپنے بیٹے آریاں خان کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ ویڈیو 1997 کی ہے۔ اس قیدیو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میری یہ خواہش ہے، کہ میرا بیٹا وہ سب کچھ کرے جو میں اپنی جوانی میں نہیں کر سکا۔

شاہ رخ خان نے انٹر ویو میں مزید کہا کہ میں اپنے بیٹے کو کہوں گا، کہ تم سگریٹ بھی پیو، نشہ بھی کرو۔ اگر تم لڑکیوں کو پٹانا چاہتے ہو، تو بھی تمہیں کھلی اجازت ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ہونے والی ایک کروز پارٹی میں موقع واردات پر ریٹ کر کے شاہ رخ کے بیٹے سمیت 10 دیگر افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ منشیات کا بے دریغ استعمال کر رہے تھے۔

شاہ رخ خان کے بیہٹے آریان خان پر الزام ہے، کہ وہ منشیات کو استعمال کر رہے تھے۔ اسی لیے انہیں ایک دن کے ریمارنڈ پر این سی بی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
2,987FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles