18.2 C
Islamabad
Tuesday, October 19, 2021

نیہا دھوپیا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نیہا دھوپیا دوسری مرتبہ ماں بن گئی ہیں۔ پہلی مرتبہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس مرتبہ وہ ایک بیٹے کی ماں بنی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیہا دھوپیا کے شوہر انگدبیدی نے سوشل میڈیا کی ایپ انسٹا گرام پر اپنی بیوی کے ساتھ لی گئی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ کے شوہر نے تحریر کیا کہ، سروشکتی ماں نے آج ہمیں ایک اور بچے کا آشیرواد دیا ہے۔ نیہا اور بچہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال جولائی کے مہینے میں اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگدبیدی نے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا، کہ بہت جلد ہمارے گھر ایک ننھا مہمان آنے والا ہے۔

انگدبیدی نے اس تصویر کے کیپشن میں یہ بھی لکھا، کہ اس ایک تصویر کا کیپشن لکھنے میں ہمیں دو دن کا وقت لگا ہے۔

نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ ان 2 دنوں میں ہمیں اس تصویر کے لیے سب سے اچھا کیپشن یہی لگا کہ ہم ماں کی شکرگزاری کریں۔

واضع رہے کہ دس مئی 2018 کو نیہا دھوپیا اور انگدبیدی نے چپکے سے شادی کر لی تھی۔ 2018 میں نومبر کے مہینے میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جس کا نام انہوں نے مہر رکھا تھا۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
2,984FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles