29.9 C
Islamabad
Wednesday, October 20, 2021

گزشتہ روز اداکار رنبیر کپور نے اپنی 39 ویں سالگرہ راجھستان میں منائی

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے گزشتہ روز اپنی 39 ویں سالگرہ راجھستان کے مشہور ضلع جودھپور میں منائی ہے۔ جہاں ان کے ساتھ مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی تھیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشہور اداکار رنبیر کپور نے گزشتہ روز اپنی زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ اداکار نے اپنی سالگرہ منانے کے لیے راجھستان کا انتخاب کیا تھا۔

ان کی سالگرہ پر ان کے ساتھ عالیہ بھٹ موجود تھیں، اور انہوں نے راجھستان میں دل کھول کر مستی بھی کی۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سفاری پارک میں بھی گئے تھے، جن کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ ہوئی ہیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی ایک بہت خوبصورت تصویر رنبیر کپور کو ان کی سالگرہ کے تحفے میں دی ہے۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پچھلے تین سال سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ اور کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں اداکار اپنی شادی کے لیے بھی راجھستان میں ہی کسی جگہ کو چنیں گے۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
2,985FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles