Home تازہ ترین اداکار اکشے کمار نے اپنی سالگرہ اپنی ماں کی یاد میں گزار...

اداکار اکشے کمار نے اپنی سالگرہ اپنی ماں کی یاد میں گزار دی

0
7

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کا آج جنم دن ہے۔ اور وہ اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے بہت غمزدہ ہیں۔

یاد رہے کل کے روز اکشے کمار کی والدہ اس دنیا سے رحلت فرما گئیں ہیں۔ جن کی آخری رسومات پر اکشے کمار کے ساتھ بالی ووڈ کے بہت سے مشہور اداکار موجود تھے۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر اپنی ماں کی یاد میں ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔

اس میں اداکار اکشے کمار نے تحریر کیا ہے کہ، میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنا جنم دن کسی دن ایسا بھی مناؤں گا۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ، مجھے پتا ہے کہ میری ماں مجھے میری سالگرہ کی مبارکباد ضرور دے رہی ہو گی۔

اکشے نے اپنی ماں کی وفات اور سالگرہ کی خوشی میں شریک ہونے والوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی ایسے ہی چلتی ہے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here