17.1 C
Islamabad
Thursday, December 9, 2021

اداکار اجے دیوگن کاجول کی علیدگی کی خبریں زیرِگردش

بھارت کی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اجے اور کاجول نے آپسی علیدگی کا فیصلہ کر لیا ہے کاجول اپنی بیٹی نیاسا کے ساتھ سنگاپور روانہ ہوں گی اور اجے دیوگن اپنے بیٹے یگ کے ساتھ بھارت میں ہی رہائش پزیر رہیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوری دنیا میں کورونا کی جو صورتحال ہے اس کو دیکھتے ہوئے کاجول اپنی بیٹی کو اکیلے سنگاپور جانے نہیں دیں گی اسی لیے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ جائیں گی۔

کاجول اور اجے کی بیٹی نیاسا دراصل سنگاپور میں پڑھتی ہے اور رہتی بھی وہیں پر ہے اور کوروناکی وجہ سے اجے اور کاجول فکر مند ہیں کہ ان کی بیٹی اکیلی کیسے وہاں رہے گی۔

اجے اور کاجول کو یہ ڈر ہے کہ کورونا کی وجہ سے ان کی بیٹی نیاسا کی پڑھائی پر کوئی اثر نہ پڑے اسی لیے کاجول بیٹی ککے ساتھ جائیں گی۔

بھارتی ذرئع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیاسا سنگاپور کے یونائیٹیڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں اپنی تعلیم کو جاری رکھے ہوئی ہیں۔ 2018 میں اجے نے سنگاپور میں نیاسا کے لیے ایک فلیٹ بھی خریدا تھا کہ نیاسا کو وہاں رہنے میں کوئی مشکل نہ ہو اسی لیے اب کاجول اور نیاسا اسی فلیٹ میں رہیں گی اور اجے اپنئ بیٹے کے یگ کے ساتھ انڈیا میں رہیں گے۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
3,050FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles