17.1 C
Islamabad
Thursday, December 9, 2021

پاکستان کی مشہور اداکارہ طلعت صدیقی اس دنیا سے چل بسیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اور لیجینڈ اداکارہ طلعت صدیقی وفات پا گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بے مثال فلموں سے نوازنے والی طلعت صدیقی کی وفات کی خبر ان کی بھانجی فریحہ پرویز نے دی ہے جو کے پاکستان کی مشہور گلوکارہ ہیں فریحہ پرویز نے سوشل میڈیا کی ایپ فیس بک پر طلعت صدیقی کی چند خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں۔

گلوکارہ فریحہ پرویز نے جو تصاویر وائرل کی ہیں ان کے کیپشن میں انہوں نے تحریر کیا کہ میری خالہ اور پاکستان کی مشہور اداکارہ طلعت صدیقی اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

فریحہ پرویز نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ طلعت صدیقی نے نہ صرف پاکستانی فلموں میں کام کیا بلکہ ریڈیو پاکستان میں بھی اپنی زندگی کا کچھ عرصہ گزار چکی ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
3,050FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles