32.1 C
Islamabad
Sunday, June 13, 2021

غربت کی وجہ سے باپ نے بچوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

فیصل آباد (04 مئی 2021ء ) باپ بچوں کو عید کی شاپنگ کے بہانے گھر سے لے کر نکلا اور انہیں نہر میں پھنک دیا۔رپورٹ کے مطابق فیصلہ آباد میں باپ نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے چار بچوں کو موت کے منہ میں جھونک دیا۔یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے بنڈالہ میں ہوا ہے جہاں باپ کے پاس پیسے نہیں تھے اور اس لیے چار دن پہلے وہ بچوں کو گھر سے یہ کہہ کر ساتھ لے آیا کہ عید کی شاپنگ کرتے ہیں اور باہر لے جا آ کر اس نے ایک سنگین جرم سر زد کر دیا۔

اس کے بعد ملزم نے اپنی بیوی کو یہ کہا کہ اس نے بچوں کو لاہور میں رشتے داروں کے ہاں چھوڑا ہے اور جب بیوی نے پولیس میں رپورٹ کروائی تو پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور جب تفتیش ہوئی تو پتا چلا کہ اس نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا ہے۔

پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کی نشاندہی کی گئی نہر بھگھی میں بچوں کی لاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔اور اس سے پہلے ہی ایک پتھر دل باپ نے اپنی 3 بیٹیوں کو فائرنگ کے ذریعے ہلاک کر دیا۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
2,808FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles