32.1 C
Islamabad
Sunday, June 13, 2021

پاکستان کا ایسا ضلع جہاں قانون کا کوئی کام نہیں

گلگت (04 مئی2021ء) پاکستان کا ایسا ضلع جہاں گزشتہ دس سال سے ایک بھی جرم سر زد نہیں ہوا، پچھلے 15 سالوں سے یہاں ایک بھی قتل نہیں ہوا،اس علاقے میں تھانے تو ہیں لیکن ملزمان ایک بھی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امن و امان ختم ہوتا جا رہا ہے لیکن وہیں ایک ایسا بھی ضلع ہے جہاں لوگ سکونت سے بستے ہیں اور یہ علاقہ نا صرف پاکسان بلکہ پوری دنیا کا پُرامن علاقہ ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان میں گلگلت بلتستان میں واقع ایک ایسا ضلع ہے جہاں پچھلے کئی برسوں سے کوئی بھی جرم نہں ہوا،اس علاقے کا نام گھانچے ہے اور یہ 3 تحصیلوں پر مشتمل ہے اور اس کی ٹوٹل آبادی 1 لاکھ 60 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور اسی کے ساتھ یہ فضا کے لہاز سے تو صاف ہے لیکن پُرسکون اور امن کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں امن کی سب سے بڑی وجہ اس جگہ کے لاگ ہیں جو کبھی بھی لڑائی جھگڑا نہیں کرتا اور وہ ایمندار بھی ہیں اسی وجہ سے یہاں جو لوگ سیرو تفریع کے لیے آتے ہیں انہوں نے کبھی بھی چوری ڈکیتی کی ایف آئی آر درج نہیں کروائی۔پہلیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سگین جرم آج تک سر زد نہیں ہوا۔پہلیس کے مطابق ایک دو مرتبہ لڑائی جھگڑوں کے واقعات ہوئے ہیں لیکن ان لوگوں نے ان کو تھانے میں لانے کے بجائے باہر ہی بزرگوں و بیٹھا کر سلجھا لیے۔یہ لوگ اتنے پُر امن ہیں کہ وہ لڑائی کے بجائے صلح کو پسند کرتے ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
2,808FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles