Home Global نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا شادی کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا شادی کا اعلان

0
31

نیوزی لینڈ ( 05 اپریل 2021ء) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ نے اس سال شادی کا فیصلہ کیا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک پکی تاریخ نہیں بتائی۔ان دونوں نے اس سال منگنی بھی کر لی ہے۔ اب بس شادی کا انتظار ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ شادی اتنی دھوم دھام سے نہیں ہو گی بلکہ سادگی سے ہو گی کیونکہ اب یہ سب کچھ کرنے کی عمر نہیں ہے۔جیسنڈا کی عمر 40 سال ہے جبکہ ان کے منگیتر کی عمر 44 سال ہے اور کلارک گیفولڈ ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں اور دونوں شادی کے خوبصورت رشتے میں بندھنے کے لیے تیا ہیں۔جیسنڈا اور کلارک کی ایک دوسرے سے تب ملے تھے جب کلارک پارلیمان میں کسی قانون کی تبدیلی کیوجہ سے شکایت درج کروانے آئے تھے یہ تقریباً سات سال پُرانی بات ہے۔

اس ملاقات کے بعد دونوں نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا اس وقت جیسنڈا ابھی سیاست میں عروج پر جانے کے لیے مصروف تھیں۔یود رہے کہ 2019 میں انہوں نے منگنی کی خبر دی تھی اور اس وقت ان کی دو سال کی ایک بیٹی بھی ہے۔واضع رہے کہ گزشتہ سال ان کی پارٹی نے ان تھک مہنت کی اور اس کی وجہ سے جیسنڈا آرڈرن دوسری دفعہ وزیر اعظم بنی۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here