32.1 C
Islamabad
Sunday, June 13, 2021

حکومت جائے اور مہنگائی ختم ہو تو میں شادی میں شادی کروں گا

لاہور ( 05 اپریل 2021ء) پاکستان قومی اسمبلی کے سابق رکن جمشید دستی نے شادی کے لیے ایک بڑی شرط رکھ دی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پیچھا چھوڑے اور مہنگائی کم ہو تو میں شادی کروں گا۔جمشید دستی کا کہنا ہے کہ اس حکومت میں تو شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا دعا کریں کے عید کے بعد حکومت ختم ہو تو میں شادی کروں۔ان کا کہنا ہے کہ جب میں ایم این اے تھا تو شادی کے موقعے تھے لیکن اب تو اپنے ولیمے پر دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ جمشید دستی نے جنوری میں بیان دیا تھا کہ مارچ 2021 میں شادی کروں گا اور مجھے بیوی ایسی ہو جو بچوں کی تربیت اچھے طرقے سے کرے،بارات تو میں گدھا گاڑی پر لے کر جاؤں گا اور ولیمے پر مہمانوں کو دال پیش کروں گا۔

جمشید دستی نے بیان کیا کہ میں نے اپنے دوستوں کو ایک گھر پرست اور نیک لڑکی ڈھونڈنے کے لیے کہا ہے اگر وہ اس کوشش میں ناکام رہے تو پھر مجھے مجبوراً سوشل میڈیا پر شادی کا اشتہار دینا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مہنگائی اسی طرح آسمان کو چھوتی رہے گی تو پھر میں اپنے ولیمے ہر اپنے عزیز داروں ا دال بھی نہیں کھلا سکتا۔آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ جمشید دستی اپنی ان باتوں کی وجہ سے خبروں میں آئے دن نیا رنگ ڈالتے رہتے ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
2,808FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles