9.9 C
Islamabad
Friday, January 21, 2022

بھارت میں بھی عائزہ خان کے حسن کے چرچے

اسلام آباد ( 30 اپریل2021ء) مشہور ترین اداکارہ عائزہ خان جنہوں نے پاکستان کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا ہے اور لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں تو وہیں بھارتی اداکاریں بھی ان کے حسن کی تعریف کرتی ہیں۔چند دنوں پہلے ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر اپنی چند تصویریں پوسٹ کی ہیں اور ان میں عائزہ خان نے دلکش اور خوبصورت میکسی پہنی ہوئی ہے۔

ان تصویروں میں عائزہ خان نہایت دلکش نظر آرہی ہیں،یہ تصویریں ان کے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کی ہیں جو کہ ایک نجی ٹی وی سے نشر ہو رہا ہے۔عائزہ خان کی ان تصویروں کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا تو وہیں بھارت سے بھی ان کے لیے تعریفی بول سوشل میڈیا کے ذریعے آ رہے ہیں۔ان تصویروں کو دیکھنے کے بعد بھارتی ڈراموں کی مقبول ترین اداکارہ سنجیدہ شیخ نے کمنٹ میں کہا کہ”خونصورت” ان کے اس کمنٹ کو دیکھنے کے بعد یہ واضع ہو گیا ہے کہ وہ بھی عائزہ خان کی فین ہیں۔اور دوسی طرف پاکستانی عوام دل کھول کر اس کمنٹ کو لائک کر رہی ہے۔

Related Articles

Stay Connected

22,878FansLike
3,122FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles