24.4 C
Islamabad
Thursday, May 6, 2021

“باپ کی پہلی برسی پر ردھیما کپور کا ٹویٹ”

کراچی ( 30 اپریل2021ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اور لیجینڈ اداکار رشی کپور کی پہلی برسی پر اُن کی بیٹی ردھیما کپور نے دکھ سے بھرا ٹویٹ کیا۔اداکار رشی کپور کی بیٹی نے سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جن میں سے ایک تصویر ان کے بچپن کی ہے اور ایک ان کے مرنے سے پہلے کی۔

ردھیما نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “اگر میں آپ کو ایک مرتبہ دوبارہ سُن سکوں تو مجھے مُشک کہہ کر پکارنا”۔انہوں نے مزید ٹوئٹ میں لکھا کہ “ہم نے آپ کو کبھی فراموش نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے”۔ رشی کپور کی بیٹی نے لکھا کہ “آپ ہمارے دلوں میں اور ہمیشہ رہیں گے”۔انہوں نے کہا کہ “جب تک ہم دوبارہ نہ ملیں تب تک آپ ہماری زندگی میں چلیں اور ہماری رہنمائی کریں”۔آخر میں ردھیما نے کہا کہ “میں آپ سے ہمیشہ سے ہی بہت پیار کرتی ہوں”۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,920FansLike
2,750FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles