24.4 C
Islamabad
Thursday, May 6, 2021

ایس او پیز پر عمل نہ کر کے شہریار منور مشکل میں

کراچی ( 30 اپریل2021ء) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مشہور ترین اداکار شہریار منور چند دنوں پہلے ہی ایک ایسی تقریب میں شامل ہوئے ہیں جہاں اس او پیز پر ذرا بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا تھا، اور سوشل میڈیا کی طرف سے انہیں شدید تنقید اور رسوائی کا سامنا کرا پڑا لیکن انہوں نے معافی مانگ لی۔شہریار منور نے انسٹا گرام پر سٹوری میں اپنے مداحوں و بتایا کہ مجھے دو ہفتے پہلے ہی برتھ ڈے پارٹی کا دعوت نامہ ملِ گیا تھا اسی لیے مجھے جانا پڑا مگر اُنہوں نے فیملی کا نام بتانے سے گریز کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس برتھ ڈے پارٹی اور قوالی نائٹ کے پروگرام سے آگا نہیں تھے اور اُنہیں تو یہ بھی نہین پتا تھا کہ وہاں فنکشن میں سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر ذرا بھی عمل نہیں ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ میں صرف 5 منٹ کے لیے وہاں رُکا اور اور چند تصویروں کے لیے ہی ماسک کو اُتارا، اور اسی وجہ سے وہ تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔شہریار منور نے کہا کہ میں نے غیر حا ضر دماغی میں ججو غلطی کی اُس کے لیے میں معذرت خوا ہوں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,920FansLike
2,750FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles