26.1 C
Islamabad
Monday, April 19, 2021

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا اب فلم انڈسٹری میں

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کا پوسٹر سر عام پر آ گیا۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زیادہ فالوورز رکھنے والی مشہور پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پاکستان کے مشہور ہدایت کار سید نور کی پنجابی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ سے فلم انڈسٹری میں داخل ہو رہی ہیں۔

’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں ان کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی اداکاری کرتے ہوے نظرآیئں گے۔

فلم کا پوسٹر کچھ دنوں پہلے ہی ریلیز ہوا ہے اور یہ پوسٹر چند گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ اس سال عیدالفطر پر سینما گھروں پیش ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم ’ تیرے باجرے دی راکھی‘ ایک سپرہٹ فلم ثابت ہوگی اور مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح ایک نیا ریکارڈ بنائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی پوسٹر لانچنگ تقریب کے شرکاء نے فلم کی کہانی کو بہت پسندکیا اوردلی دعا کا اظہاربھی کیا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,824FansLike
2,738FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles