
سندھ میں مختلف شہروں کے تعليمی اداروں ميں کرونا کيسزبڑھتے جا رہے ہیں۔حيدرآباد کا شہر سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ پہلےنمبرپرہے۔
سندھ کے محکمہ صحت نےتعليمی اداروں ميں کرونا کيسزکاڈيٹاجمع کروا دیا ہے۔رپورٹ میں 3 ماہ میں پورے سندھ کے تعملیمی اداروں میں کرونا کیسز کا ریکارڈ جاری کردیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ کے 29 ضلوں میں ریکارڈ کے مطابق تعلیمی اداروں میں کرونا کے 16 سو 98 کیسزمثبت ہوئے۔سندھ بھرکےتعلیمی اداروں میں 2 ماہ کے اندر اندر 60411 کرونا کے ٹیسٹ کیے گیےجبکہ تعلیمی اداروں میں سے لئے گئے نمونوں میں سے 1698 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
نیوزرپورٹ کےمطابق سب سے زیادہ کرونا کیسزکی تعداد ان شہروں میں بڑھی ہے حیدر آباد میں 365، کراچی وسطی میں 252 اور میرپور خاص میں 227 ریکارڈ ہوئےہیں۔
کراچی کےاندرضلع ملیرکے تعلیمی اداروں میں 101 کرونا کیسز ظاہر ہوئے۔ضلع وسطی میں 252 افرادمیں کرونا وائرس کے کیسیز تصدیق ہوئے۔ کراچی میں واقع ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں 95 مثبت کیسزکی تصدیق ہوئی۔ضلع کورنگی کے تعلیمی اداروں میں کرونا کے65 کیسز مثبت ہوئے۔ضلع عربی میں موجود تعلیمی اداروں میں 49 کیسز مثبت ہوئے ہیں