17.1 C
Islamabad
Thursday, December 9, 2021

علی ظفر کو شادی کی پیشکش

کراچی(تازہ ترین 15 مارچ2021ء) معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کہ نیدر لینڈ کی ایک خاتون نے شادی کی پیش کش کر دی۔مشہور اداکار علی ظفر نے اتوار کے روز انجوائے ڈے مناتے ہوئے اپنے مداحوں سے گفتگو کا آغاز کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ آج ایک اچھا اورخوشگواردن ہے، چلیں سوال و جواب کا آغاز کرتے ہیں لوگ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔علی ظفر کا یہ ٹویٹ کرنا تھا کہ مداحوں نے سوالات کے ڈھیرلگا دیئے۔

علی ظفر سے کسی مداح نے کامیابی کا رازا پوچھا تو کسی نے نئی فلم کی ریلیز کے بارے میں سوال کیا لیکن ایک خاتون ایسی تھیں جنہوں نے علی ظفر سے اپنے دل کی بات کہہ دی۔نیدر لینڈ کی ایک عام شہری سنتھیا ستارہ نامی صارف نے علی ظفر سے سوال پوچھا کہ کیا میں کچھ بھی پوچھ سکتی ہوں تو پھر یہ بتائیں کیا آپ میرے ساتھ شادی کریں گے سنتھیا کی جانب سے اس پیشکش پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے تھوڑا سا مشکل ہو گا، اُمید ہے آپ میری مجبوری کو سمجھیں سکیں گی۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
3,050FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles