26.1 C
Islamabad
Monday, April 19, 2021

اب جلدی جذباتی نہیں ہوتا، زیادہ تلخ اور بدعنوان ہوگیا ہوں،

ممبئی (اخبارتازہ ترین15 مارچ2021ء) بالی ووڈ کے مشہوراداکاراورڈانسر گوندا کا بتانا ہے کہ اب وہ زیادہ بدعنوان اور تلخ ہوگئے ہیں جبکہ ماضی کا گوندا بہت خوش رہنے والا شخص تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کے خلاف ایک سازش رچی گئی ہے جس میں انھیں ایک طرف کرنے کے لیے فلموں میں اچھے کردار نہیں دیے جاتے اور ان کی فلموں کی ریلیزنگ میں روڑے اٹکاتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں 1990 اور سن 2000 کے عشرے میں کئی زبردست فلموں میں ہیروکا کردارنبھانے والے مشہوراداکار نے بیان کیا تھا کہ اب وہ زیادہ کاروبارکی طرف توجہ دیتے ہیں اور جذبانی ہو کر مسائل کا حل ڈھونڈنے والے نہیں رہے۔ستاون سالہ اداکار گوندا سے جب یہ پوچھا کہ کیا وہ اب روحانیت کو مانتے ہیں تو انھوں نے صاف انکار کر دیا اورکہا کہ نہیں اب حالت اس کے خلاف ہے، اب میں زیادہ تربدعنوان اور تلخ ہوجاتا ہوں۔اب پارٹیوں میں بھی شرکت کرتا ہوں، سگریٹ اور شراب نوشی شروع کر دی ہے، پہلے میرا جذباتی مزاج، میرے کام کی راہ میں ختم ہوجاتا تھا۔ لیکن اب میں زیادہ جذباتی نہیں ہوتا اور حالات کے مدنظرزیادہ عملی اور کاروباری انداز میں معاملات طے کرتا ہوں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,824FansLike
2,738FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles