26.1 C
Islamabad
Monday, April 19, 2021

جیکولین ہر ماہ پریانکا کے گھر کا کتنا کرایہ بھرتی ہیں ؟

پچھلے ماہ بالی وڈ مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس ممبئی کے امیر ترین علاقے جوہو میں ایک فلیٹ میں منتقل ہوئی تھیں جو کہ مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیکولین نے یہاں شفٹ ہونے سے چند ماہ قبل ہی اس فلیٹ کو کرائے پر لے لیا تھا اور وہ پریانکا چوپڑا کو ہر ماہ کرائے کے طورپر 6 لاکھ 78 ہزار بھارتی روپے دیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین جس فلیٹ میں شفٹ ہوئی ہیں یہ وہی فلیٹ ہے جہاں 2018 میں نک جونز سے شادی تک پریانکا چوپڑا رہائش پذیر تھیں۔ اس فلیٹ کی مالیت 7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

اس سے پہلے جیکولین فرنینڈس پچھلے کئی سالوں سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں کرائے کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,824FansLike
2,738FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles