23.3 C
Islamabad
Monday, April 19, 2021

نواز الدین کی شادی کو ایک اور موقع مل گیا

مشہور بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ طویل ناراضگی کے بعد دوبارہ ایک ساتھ مل کر رہنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے بتایا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک دوسرا موقع دینا چاہتی ہیں اور دوبارہ اپنے گھرانے کو خوشحال اور بہتربنایئں گیں۔

یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے مئی 2020 میں شوہر سے خلع کی درخواست درج کروائی تھی۔ 

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ صدیقی نے کہا کہ چند ہفتوں پہلے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور اسی وجہ سے بچوں کے ساتھ نہیں رہ پائیں۔

ان نے مزید کہا کہ اس وقت کے دوران انھوں نے نواز الدین صدیقی کی شخصیت کا دوسرا پہلو دیکھا، جو ایک خیال رکھنے والے باپ اور شوہر کا تھا۔

عالیہ نے مزید بتایا کہ جب میں بچوں کے ساتھ نہیں ہوتی تھی تو اس وقت نواز الدین نے ان کی دیکھ بھال بہتر طریقے سے کی اور ان کا بھرپور خیال رکھا۔

انھوں نے کہا کہ نواز نے ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی طبعیت میں بہتری سے متعلق خیال کیا اور اس کا دھیان رکھتے رہے۔

عالیہ کا مزید بتانا تھا کہ وہ نواز کے اس رویے سے خوش ہوئی ہیں، لہزا نواز نے ثابت کردیا کہ وہ ایک اچھے والد ہیں، اور بچے بھی انھیں پیار کرتے ہیں، لہٰذا میں نے ضروری سمجھا کہ ہم ایک مرتبہ پھر خوشحال گھرانہ بن جائیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,824FansLike
2,738FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles