23.3 C
Islamabad
Monday, April 19, 2021

احسن خان نے اپنے فینز کو خوش کر دیا

پاکستان کے مہشور اداکار و میزبان احسن خان نے موٹر بائیک پر پیچھا کرنے والی لڑکیوں کے ساتھ سیلفی لے لی۔

اپنی جاندار اداکاری سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار احسن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

احسن خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لڑکیاں موٹر بائیک پر اُن کی گاڑی کا پیچھا کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں احسن خان اپنا پیچھا کرنے والے لڑکیوں سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ اُن کے پیچھے کیوں آ رہی ہیں ؟ کیا ہو گیا ہے ؟ جس پر موٹر بائیک سوار لڑکیوں نے بتایا کہ وہ احسن خان کی بہت بڑی فین ہیں، اُن سے ملنا اور اُن سے باتیں کرنا چاہتی ہیں اور آج اُن کی یہ دعا قبول ہو ہی گئی۔

ویڈیو میں دیکھایا گیا کہ موٹر بائیک سوار لڑکیوں کی طرف سے احسن خان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے جس پر احسن خان ویڈیو میں کہتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ اپنی گاڑی ایک طرف پارک کر رہے ہیں اور پھر سیلفی لیں گے۔

احسن خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو کے اس کیپشن میں خواتین کو ’ویمن ڈے‘ کی مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,824FansLike
2,738FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles