24.4 C
Islamabad
Thursday, May 6, 2021

کافی کا زیادہ استعمال نقصان دہ

ایک نئی تحقیق ہوئی ہے جسں میں ماہرین نے یہ بات بتائی ہے کہ کافی کا حد سے زیادہ استعمال آپ کے دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور دل کے حوالے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ 

دنیا میں جینیات کی تحقیق کرنے والی یونیورسٹی آف سائوتھ آسٹریلیا کے سینٹر فار پریشن ہیلتھ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ حاصل کیا کہ طویل عرصے تک ہیوی کافی کے استعمال سے (ایک دن میں چھ یا اس سے زیادہ کپ) خون میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں امراض قلب کے خطرات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔

اہم بات اسکے مثبت اور مقدار کا آپس میں تعلق ہے مطلب یہ کہ زیادہ کافی سے زیادہ خطرات بڑھتے ہیں۔ یونی ایس اے کی ریسرچر پروفیسر ایلینا ہائیپونن کہتی ہیں کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دل کی صحت کے لیے اسکے استعمال میں توازن برقراررکھنا ہوگا۔ 

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ لوگ جنھیں ہائی کولیسٹرول کی شکایت ہے وہ تو کافی کے انتخاب میں بھی محتاط رہیں۔ کافی اور کولیسٹرول میں ڈوز (مقدار) کا آپس میں تعلق ہے، زیادہ غیر فلٹر شدہ کافی کے استعمال سے خون میں چکنائی (کولیسٹرول) کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے۔ 

پروفیسر ایلینا ہائیپونن مزید بتاتی ہیں کہ بہتر ہے کہ ہمشیہ فلٹر شدہ کافی کا استعمال کیا جائے اور وہ بھی بہت زیادہ نہیں بلکہ ایک توازن میں رہتے ہوئے کرنا چاہئے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,920FansLike
2,750FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles