26.1 C
Islamabad
Monday, April 19, 2021

منال خان اور احسن محسن کی سرخیاں

شوبز انڈسٹری میں آج کل مقبول ہونے والی جوڑی احسن محسن اور منال خان کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

احسن محسن اور منال خان گزشتہ دنوں فرینچ بیچ کی سیر کونکلے اور قریبی دوستوں کے ہمراہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

احسن محسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہربار کی طرح میں آج بھی فیصلہ نہیں کرپارہا کہ مجھے آخر کھانا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی اس شئیرکی گئی تصوئر میں منال خان کو بھی ٹیگ کیا۔

اس سے پہلے انہوں نے منال کے ساتھ اونٹ کی سواری کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی۔

خیال رہے کہ پچھلے ماہ ویلنٹائن ڈے پر احسن محسن کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں منال خان نے بائیں ہاتھ کی رِنگ فنگر میں انگوٹھی پہن رکھی تھی  اور اسی ہاتھ سے آدھے چہرے کو چھپایا ہوا تھا۔

منال خان کی پوسٹ کی گئی اس تصویر سے یہ سمجھا جارہا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے تاہم اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,824FansLike
2,738FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles