24.4 C
Islamabad
Thursday, May 6, 2021

فیصل نے مجھے بچوں کے سامنے ہی پرپوز کر دیا: نادیہ خان

کچھ عرصہ پہلے پاکستان ائیر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز کے ساتھ شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے فیصل ممتاز نے ان کے بچوں کے سامنے پروپوز کیا تھا۔ حال ہی میں نادیہ خان نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں اور میزبان احسن خان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنے گود لیے بیٹے اور 3 بچوں کی موجودگی میں دوسری شادی سے متعلق کئی راز کھولے ۔ نادیہ خان نے کہا کہ لوگ مجھ سے سوال کررہےتھے کہ آپ کے پہلے سے بچے تھے تو آپ نے کیان کو کیوں گود لیا؟ لیکن میں ان لوگوں کو یہ کہنا چاہوں گی میں آپ کو اس کا جواب نہیں دوں گی، بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ جب میں نے کیان کو گود لیا تو وہ صرف 20 دن کا تھا لیکن اس نے جب بولنا شروع کیا تو سب سے پہلا لفظ جواس نے کہا تھا وہ پاپا تھا۔ نادیہ نےکہا کہ میں نے اسے جواب دیا کہ بیٹا پاپا نہیں ہیں لیکن مذاق میں کہا کہ بیسٹ پاپا لے کر آئیں گے جب کہ ایک دن مجھے اذان نے بولا ماما میں چاہتا ہوں آپ کی شادی ہوجائے۔ ادکارہ نے مزید بتایا کہ فیصل نے مجھے بچوں کے سامنے پروپوز کیا، انہوں نے بچوں سے پوچھا کہ آپ بتائیں، ہم شادی کرنا چاہتے ہیں اور پھر انہوں نے مجھے انگوٹھی پہنائی۔ خیال رہے کہ نادیہ خان فیصل ممتاز سے رواں برس کی شروعات میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی اور ان کی شادی کئی دن تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی تھی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,920FansLike
2,750FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles