Home Fashion خوبرو اداکارہ “رحمت اجمل” کی شادی

خوبرو اداکارہ “رحمت اجمل” کی شادی

0
85


کراچی (02 مارچ2021ء) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمت اجمل نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویریں انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہیں۔مشہور ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رحمت اجمل کی شادی کی رسموں کا آغاز ہو چکا ہے۔

رحمت اجمل نے مایوں کے موقعے پر خوبصورت ترین لباس پہن رکھا ہے جو کہ فائزہ ثقلین نے تیار کیا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں رحمت اجمل کے والد اپنی بیٹی کو بوسہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ تصویر باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔اس کے علاوہ کچھ تصویروں میں رحمت اجمل کے ہمراہ ان کی سہیلیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اداکارہ کو ابٹن لگا رہی ہیں۔اداکارہ کی شادی کی تصویریں دیکھ کر بہت سے شہوبز کے ستارے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here