24.4 C
Islamabad
Thursday, May 6, 2021

راولپنڈی میں شوہر نے کی “جارحانہ حرکت”

اسلام آباد(03 مارچ2021ء) شوہر نے اپنی نئی نویلئ بیوی کو تشدد کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔ نیوز رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ملک کالونی گرجا روڈ میں ایک انتہائی افسوسناک اور دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 14 سالہ نئی نویلی دلہن کو بےحیا شوہر نے برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔نوجوان کی جانب سے لڑکی کے ساتھ جارحانہ حرکات کی گںی،ہمسایوں نے نوجوان لڑکی کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دئیے۔تھانہ صدر بیرونی میں لڑکی کے والد یوسف خان نے رپورٹ درج کروائی کہ بیٹی کی شادی 40 دن قبل اپنے بھانجے بادشاہ خان سے کرائی تھی لہزا شادی کے کچھ دن بعد ہی داماد نے تشدد شروع کر دیا تھا۔یوسف خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز داماد نے بیٹی کو برہنہ کر کے چارپائی سے باندھ دیا تھا اور مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور برہنہ حالت میں گھر سے نکال دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے 26 سالہ دلہے بادشاہ خان کو گرفتار کر لیا ہے۔طبی معائنے میں لڑکی کے جسم پرمارپیٹ کے نشانات دیکھے گئے جب کہ فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر ملک اللہ یار کا رابطے پر کہنا تھا کہ نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ارسل کر دئیے گئے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,920FansLike
2,750FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles