23.3 C
Islamabad
Monday, April 19, 2021

شاہ رخ خان ، اکشے کمار ، پریانکا چوپڑا کا عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم کی تعریف ، نیک خواہشات کا اظہار

ممبئی ( 25 فروری2021ء) بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ادا کارہ شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لٹل ون‘ میں ہمیشہ بطور اداکار تمہارے کام کو دیکھنے کا منتظر رہتا ہوں، یہ ٹریلر بہت ہی خاص لگ رہا ہے۔

شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ اور فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پیغام میں عالیہ بھٹ کی تعریف اور نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عالیہ میری دوست بے خوف ہو کر مشکل میں قدم رکھنے پر مجھے تم پر فخر ہے۔بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے بھی عالیہ بھٹ کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے عالیہ بھٹ کی تعریف کرنے والوں کی فہرست میں بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے ناموں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ فلم رواں سال 30 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,824FansLike
2,738FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles