18 C
Islamabad
Sunday, October 24, 2021

دیشا پٹانی اور جان ابراہم کی فلم کا آغاز

بھارتی فلم انڈسٹری کے طاقتور اداکار جان ابراہم اور دیشاپٹانی کی نئی فلم دی ولن ریٹرنز کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے

 فلم میں ارجن کپور کا کردار بھی ہے ۔ڈائریکٹر موہت سوری نے فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت وقت سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا۔

بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے حالات تبدیل ہوئے لیکن اب ہمیں خوشی ہے کہ ہم پھر سے وہیں ہیں یعنی ہم اب فلمیں بنا رہے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ دیشاپٹانی اور جان ابراہم نے فلم شوٹنگ ٹیم کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر بھی اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی شوٹنگ پچھلے سال ہی شروع ہو جانی تھی لیکن کورونا کے باعث اس میں رجاوٹ آ گئی۔ اس فلم کی ابتدائی ریلیز کی تاریخ 11 فروری 2022 سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایک ولن‘ کا سیکول ہے۔جس میں سدہارتھ ملہوترا،رتیش دیش مکھ اور اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار نبھایے تھے۔

Related Articles

Stay Connected

22,046FansLike
2,991FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles