24.4 C
Islamabad
Thursday, May 6, 2021

جاوید اختر کی شکایت پر اداکارہ کنگنا رناوت کے خحلاف گرفتاری وارنٹ جاری

انڈیا کے معروف شاعر جاوید اختر کی شکایت پر بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت کے خحلاف قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیاـ
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف بے عزتی کا دعویٰ دعائر کیا ہے جس کے بعد ممبئی کورٹ نے کنگنا کو طلب کیا تھا۔ تاہم پیر کے روز وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔
اندھیری میٹروپولٹن میجسٹریٹ کی عدالت نے جمعے کے روز کنگنا رناوت کو طلب کرتے ہوئے نوٹس میں تعریرکیا کہ انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ یکم مارچ کو پیش ہوں تاہم وہ پیش نہ ہوئیں۔

 عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے 26 مارچ کی تاریخ دے دی۔

جاوید اختر کے وکیل رضوان صدیقی کا عدالت میں کہنا تھا کہ قانون کے تقاضے مکمل طور پر پورے نہیں کیے گئے۔ وارنٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
دوسری جانب کنگنا رناوت کے وکیل وریند گوور نے عدالت میں کہا کہ چاہے وارنٹ کو چیلنج بھی کر لیا جائے پھر بھی اداکارہ کو ہدایت کے مطابق عدالت میں پیش ہونا نہیں پڑے گا۔
اس کے بعد جاوید اختر کے وکیل کی جانب سے عدالت سے وارنٹ کی درخواست کیے جانے پر اداکارہ کے وکیل نے مخالفت کی۔
میجسٹریٹ آر آر خان نے سماعت کے دوران کہا کہ کنگنا کو کوئی بھی آرڈر کسی اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کی آزادی ہے لیکن یہ حق انہیں عدالت میں حاضر ہونے سے مبرا نہیں کرتا۔
خیال رہے جاوید اختر نے نومبر میں کنگنا کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے مبینہ بے بنیاد بیانات کی وجہ سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔
جاوید اختر نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران ان کے خلاف نامناسب باتیں بولیں، انہوں نے اس ’ٹولے‘ کا حوالہ بھی دیا تھا جو بقول ان کے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد انہیں اس معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,920FansLike
2,750FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles