26.1 C
Islamabad
Monday, April 19, 2021

شارک ہے یا انسان کا بچہ۔۔۔۔ حیران کر دینے والی مچھلی کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ لگ گئی

شارک کا بچہ مگر شکل انسان جیسی، انڈونیشیا میں ماہی گیر کو عجیب مچھلی مِل گئی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں مچھلیوں کے شکار کے دوران ماہی گیر کو انسانی شکل سے مماثلت رکھنے والا شارک کا بچہ مل گیا۔

48 سالہ ماہی گیر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس نے 21 فروری کو سمندر میں شکار کے دوران شارک پکڑی تھی اور اگلے روز جب اس شارک کا پیٹ کاٹا گیا تو اس میں شارک کے 3 بچے موجود تھے تاہم ان میں ایک بچے کی شکل انسانی شکل سے مشابہت رکھتی ہے اور دیگر دو شارک کی شکل جیسے ہی ہیں۔

انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والےاس شارک کے بچے کی خبر اتنی تیزی سے پھیل گئی کہ لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق اسے دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔


ماہی گیر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ان سے یہ شارک کا بچہ بھاری قیمت پر خریدنے کی مانگ کر رہے ہیں، لیکن عبداللّٰہ اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ان کا کہنا ہے کہ ”میں اسے اپنے پاس محفوظ رکھوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کا سبب بن سکتا ہے”۔

واضح رہے کہ اس شارک کے بچے کا چہرے انسانی بچے کے چہرے سے اس قدر مماثلت رکھتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لئے جمع ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,824FansLike
2,738FollowersFollow
0SubscribersSubscribe

Latest Articles